ہومUncategorizedشیخ رشید کی وکالت لائسنس بحالی کی درخواست منظور

شیخ رشید کی وکالت لائسنس بحالی کی درخواست منظور

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 50 سال بعد وکالت کا لائسنس بحال کروانے کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں درخواست دی تھی، جو منظور کر لی گئی ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ اب وہ چیمبر پریکٹس پر توجہ دیں گے اور بار کی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کی لائسنس بحالی کے بعد وہ سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کا گزارا مشکل ہو رہا ہے۔

شیخ رشید راولپنڈی بار کے تاحیات ممبر بن گئے ہیں، ان کی درخواست صدر بار طارق محمود ساجد اعوان اور ایگزیکٹو باڈی نے منظور کر لی ہے۔ ممبرشپ کی منظوری کے بعد وہ باقاعدہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رکن بن گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ راولپنڈی بار کے دوبارہ ممبر بن کر خوش ہیں اور تاحیات ممبرشپ دینے پر صدر بار اور باڈی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ غریبوں کی قانونی مدد اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

شیخ رشید نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو 16 جون کو سنایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں