ہومتازہ ترینچینی بچوں کی تنظیم چائنیز ینگ پائنیئرز کے ارکان کی کل تعداد...

چینی بچوں کی تنظیم چائنیز ینگ پائنیئرز کے ارکان کی کل تعداد 11 کروڑ 20 لاکھ ہوگئی

بیجنگ (شِنہوا) چینی بچوں کی قومی عوامی تنظیم چائنیز ینگ پائنیئرز (سی وائی پی) کے ارکان کی تعداد 2025 کے اختتام تک ملک بھر میں تقریباً 11 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔

سی وائی پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کے مطابق تنظیم کی ملک بھر کے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں قائم ورک کمیٹیوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 72 ہزار ہے جبکہ اس کے ساتھ تقریباً 30 لاکھ سی وائی پی کونسلرز وابستہ ہیں۔

1949 میں قائم ہونے والی سی وائی پی بچوں کی ایسی تنظیم ہے جو انہیں سوشلزم، کمیونزم اور قومی ترقی کے لئے تیار کرتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اور کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی رہنمائی میں اس تنظیم نے چینی بچوں کی متعدد نسلوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

6 سے 14سال تک کی عمر کے چینی طلبہ چائنیز ینگ پائنیئرز کی رکنیت حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

یہ تازہ اعداد و شمار بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر جاری کئے گئے جو اس سال پیر کے روز منایا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں