ہومتازہ ترینچین میں جنوری تا اپریل بین العلاقائی سفری دوروں میں 2.1 فیصد...

چین میں جنوری تا اپریل بین العلاقائی سفری دوروں میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 23.21 ارب بین العلاقائی سفری دورے ریکارڈ کئے گئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ ہیں۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق سڑک کے ذریعے سفری آمدورفت میں سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آبی راستوں سے سفری دوروں میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران چین میں 18.17 ارب ٹن تجارتی سامان کی ترسیل کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔

پہلے چار ماہ میں بندرگاہوں پر مجموعی مال برداری 5.9 ارب ٹن تک پہنچ گئی، جس میں سالانہ بنیاد پر 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔ کنٹینر کے ذریعے مال برداری 7.2 فیصد بڑھ کر 12 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹس تک پہنچ گئی۔

چین نے رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 894.4 ارب یوآن (تقریباً 13.1 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی فکسڈ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری مکمل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں