ہومتازہ ترینچین کے مقامی تیار کردہ دوسرے بڑے کروز جہاز نے اپنا پہلا...

چین کے مقامی تیار کردہ دوسرے بڑے کروز جہاز نے اپنا پہلا آزمائشی سمندری سفر مکمل کر لیا

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ دوسرے بڑے کروز جہاز ایڈورا فلورا سٹی نے اپنا پہلا 12 روزہ آزمائشی سمندری سفر مکمل کر لیا ہے اور بدھ کے روز شنگھائی کی بندرگاہ پر واپس پہنچ گیا۔ یہ پیش رفت چین کی بڑے حجم کے مسافر بحری جہاز بنانے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کامیابی ہے۔

جہاز ساز ادارے، چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) کے مطابق آزمائشی سفر کے دوران 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 937 ماہرین نے جانچ کے 149 مختلف مراحل مکمل کئے۔ ان میں جہاز کی سمت بدلنے کی صلاحیت، خودکار نظام، حفاظت اور آرام دہ سہولتوں اور ماحول پر اثرات جیسے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اطالوی ملٹی نیشنل کمپنی رجسٹرو اٹالینو ناویل (رینا) کے پراجیکٹ منیجر الیسیو پینی زوتو نے کہا کہ رینا نے ایڈورا فلورا سٹی کے تمام اہم تجرباتی مراحل کی نگرانی کی ہے اور اسے ایشیائی مارکیٹ میں ایک مضبوط مقابلے والا جہاز قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے استعمال اور ماحول سے متعلق تمام معیار بہتر طریقے سے پورے کئے گئے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ حفاظت کے معیار بھی مکمل طور پر پورے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ جہاز کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شپ یارڈ میں عالمی سطح پر کروز جہاز بنانے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے اور وہ مستقبل میں مزید مضبوط مقابلہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ جہاز تمام ضروری آزمائشی مراحل ایک ہی سمندری سفر میں مکمل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ چین کے پہلے مقامی تیار کردہ کروز جہاز ایڈورا میجک سٹی کو دو بار آزمائشی سفر کرنا پڑا تھا۔ یہ بات اس شعبے میں مزید ترقی کی علامت ہے۔

سمندری آزمائشی مشق کے چیف کمانڈر چھن گانگ نے کہا کہ آزمائش کا عمل ہموار رہا ہے اور اس نے جہاز کو بروقت حوالے کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

یہ جہاز 6 نومبر کو مکمل طور پر حوالے کیا جائے گا اور چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو کی بندرگاہ سے بین الاقوامی سمندری روٹس پر چلایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں