ہومتازہ ترینچین کے شہر چھنگ دو میں 2026 گلوبل میئرز ڈائیلاگ کا انعقاد

چین کے شہر چھنگ دو میں 2026 گلوبل میئرز ڈائیلاگ کا انعقاد

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں سال 2026 کے گلوبل میئرز ڈائیلاگ بدھ سے جمعہ کے روز تک جاری رہے۔

تقریب میں 26 ممالک کے 32 شہروں اور پانچ بین الاقوامی تنظیموں سے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ پروگرام ”پارک سٹی، ہم آہنگ بقائے باہمی“ کے عنوان سے منعقد ہوا۔ میئرز گول میز اجلاس، دو موضوعاتی مکالمے اور شہر کے مختلف مطالعاتی دورے اس پروگرام کا حصہ تھے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ویٹو ایپسکوپو، نائب میئر، غرناطہ، اسپین

”یہ واقعی بہت ہی متاثر کن ہے۔ ٹیکنالوجی کا شعبہ، کامیاب کاروباری شخصیات اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات سب بہت شاندار ہیں۔ یہاں مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا جیسی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔ یہ ٹیکنالوجی حقیقت میں بہت اہم ہے۔ ہمارے لئے یہ سفر واقعی بہت دلچسپ ہے کیونکہ ہمیں کام کو بہتر انداز میں کرنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ارسولا ساؤٹر، نائب میئر، بون، جرمنی

”آج میں نے جو کچھ دیکھا وہ بہت متاثر کن ہے۔ آپ نے تمام چیزوں کو ایک ہی جگہ پر جمع کر دیا ہے۔ اس سے لوگوں کو نوجوان تکنیکی ماہرین اور نئے کاروباری افراد کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنے میں آسانی ہوئی۔ جدت کے ان مراکز کا قیام اور انہیں قدرتی ماحول کے ساتھ جوڑنا ایک بہترین حکمت عملی ہے۔ میرے خیال میں یہاں کام کرنے کا ایک ایسا شاندار ماحول ہے جہاں فطرت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے تخلیقی طریقے سامنے آ سکتے ہیں۔“

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں