ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم قرار، 21 افسران...

اسلام آباد ہائیکورٹ، سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم قرار، 21 افسران کی ترقی کا معاملہ دوبارہ جانچنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے 21 افسران کی ترقی کا معاملہ دوبارہ جانچنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انعام امین منہاس نے عدالت نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سول سروس سے تعلق رکھنے والے 21 افسران کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے افسران ناصر خان، اسرار احمد خان، مجاہد اکبر خان، آغا محمد یوسف، ڈاکٹر مطاہر شاہ، اقبال احمد شیخ، شکیل احمد شکیل، مرزا ناصر علی، مطیع الرحمن ممتاز، ولایت خان، سید علی عدنان زیدی، محمد زاہد، ممتاز علی بوہیو، محمد امین قریشی، عتیق الرحمن، محمد اسلم جمرو، ڈاکٹر محمد اختر عباس، نثار احمد خان، بلال احمد بٹ، ساجد حسین آرائیں اور ارباب قیصر احمد کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو پروموشن رولز 2019ء کے مطابق ان افسران کی ترقیوں پر نئے سرے سے زیر لانے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنرز کے کیسز کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا ،منفی رائے کی صورت میں واضح وجوہات ریکارڈ پر لائی جائیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں