آئی ایم ایف نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کو بڑی ٹیکس رعایت دینے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کارپوریٹ سیکٹر کو دی جانیوالی ٹیکس رعایت کی مخالفت کی جس کے بعد وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس نے انٹرکارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی بجٹ تجویز مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ نے کارپوریٹ گروپس کے اندر تقسیم کئے جانیوالے منافع یعنی انٹرکارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر ٹیکس میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا تھا تاکہ کمپنیوں پر ایک ہی آمدن پر بار بار ٹیکس عائد ہونے کے مسئلے کو کم کیا جا سکے اور ٹیکس نظام میں توازن بحال ہو۔


