47 سالہ بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کے دورے کے سبب چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلیپ راج کو دل کے درد کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹر انہیں بچا نہیں سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق دلیپ راج کو 2007 میں ریلیز ہونیوالی فلم ملانا میں معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنے بینر ڈی آر کری ایشنز کے تحت متعدد ٹی وی سیریلز بھی تیار کیں۔


