ہومتازہ ترینچین کا تیان ژو-10 کارگو خلائی جہاز لانچ سائٹ پر منتقل

چین کا تیان ژو-10 کارگو خلائی جہاز لانچ سائٹ پر منتقل

وین چھانگ (شِنہوا) تیان ژو-10 کارگو خلائی جہاز کو لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ کے ساتھ عمودی انداز میں لانچ سائٹ منتقل کر دیا گیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق کارگو خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کیا جائے گا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز کی تمام سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں جبکہ لانچ سے قبل جامع فنکشنل جانچ اور مشترکہ تجربات منصوبے کے مطابق جاری رہیں گے۔

تیان ژو-9 بدھ کے روز مدار میں موجود تیان گونگ خلائی سٹیشن سے علیحدہ ہوگیا تھا اور جمعرات کو کنٹرول شدہ انداز میں زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہوگیا۔ اس طرح خلائی سٹیشن پر ایک ڈاکنگ پورٹ خالی کر دی گئی ہے تاکہ تیان ژو-10 کے لئے جگہ بنائی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں