ہومتازہ تریناپریل 2026ء، ملک میں 4082 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، ریکارڈ قائم

اپریل 2026ء، ملک میں 4082 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، ریکارڈ قائم

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ اپریل میں 4082 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے ریکارڈ قائم کردیا جس کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 94ہزار 101تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق 30اپریل کو ایک ہی دن میں 340نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی جو یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق دنیا کے 22ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں جن میں سے چین کے 95شیئر ہولڈرز کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق چین سے رجسٹر ہونیوالی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 193ملین روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب 2093نئی کمپنیوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ اسلام آباد سے 719، سندھ سے 600 اور خیبر پختونخوا سے 325، گلگت بلتستان سے 276 اور بلوچستان سے 69 کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق شعبہ جاتی تقسیم کے لحاظ سے آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں سب سے زیادہ، یعنی 832نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، ٹریڈنگ میں 757، سروسز میں 490، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں 358 کمپنیاں، سیاحت میں 242، فوڈ اینڈ بیورجز میں 158، ایجوکیشن میں 127اور ٹیکسٹائل میں 105کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق کمپنی رجسٹریشن میں اضافہ دستاویزی معیشت کی جانب مثبت پیشرفت کا اظہار ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں