ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز میں امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 میزائلوں سے...

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، ایرانی میڈیا

تہران (شِنہوا) آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے ایک بحری جنگی جہاز کو 2میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ جہاز کی جانب سے ایرانی بحریہ کی وارننگ نظر انداز کئے جانے کے بعد پیش آیا۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جہاز بندرگاہ جاسک کے قریب سفر کر رہا تھا جسے ایران نے بحری سیکورٹی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل لگنے کے بعد فریگیٹ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا اور اسے علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا۔

امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں