ہومتازہ ترینبیجنگ کے 2 ہوائی اڈے یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سفری...

بیجنگ کے 2 ہوائی اڈے یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سفری رش کے لئے تیار

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے 2 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 11 ہزار 409 پروازوں کی آمد و رفت متوقع ہے۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے نارتھ چائنہ ایئر ٹریفک مینجمنٹ بیورو کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.32 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

خاص طور پر بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 6 ہزار 160 پروازوں کی آمد و رفت متوقع ہے جبکہ بیجنگ داشنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 5 ہزار 249 پروازیں چلانے کا شیڈول ہے۔

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان چھٹیوں کے دوران 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد سفری دوروں کا امکان ہے۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر سفر کو سہل بنانے کے لئے فوری طور پر معاون وسائل اور عملہ تعینات کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں