خلیج تعاون کونسل نے آبنائے ہرمز سے محفوظ اور آزادانہ آمد و رفت پر زور دیتے ہوئے یہاں سے گزرنے والے جہازوں پر کسی بھی قسم کی فیس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جسیم محمد البداوی نے کہا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیدیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں شریک رہنمائوں نے مشترکہ تیل و گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرنے اور بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے کیلئے ابتدائی انتباہی نظام قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


