ایران رواں سال امریکا میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کریگا جس کی تصدیق بھی کردی ہے۔
ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار ہے، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں، اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کریگی۔


