ہومتازہ تریننشہ کا استعمال ثابت ہونے پر کرکٹر محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا...

نشہ کا استعمال ثابت ہونے پر کرکٹر محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کیخلاف نشہ کرنے یا استعمال ثابت ہونے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا ہے، محمد نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے، ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شہ) کا استعمال ثابت ہوا ہے، پی سی بی محمد نواز کیخلاف تحقیقات سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کریگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں