ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر ایران کی فائرنگ، صورتحال مزید...

آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر ایران کی فائرنگ، صورتحال مزید سنگین

آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی جانب سے دو مختلف بحری جہازوں پر فائرنگ کے بعد خلیج میں کشیدگی کے باعث سمندری سکیورٹی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایک جہاز نے اطلاع دی کہ اس پر ایرانی ساحل سے تقریباً 8ناٹیکل میل (15 کلومیٹر) مغرب میں فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور کارگو جہاز پر عمان کے قریب 15 ناٹیکل میل ( 28 کلومیٹر) شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جہاز کے کنٹرول روم کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایم ایس سی فرانسسکا، دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کے نفاذ کے تحت کی گئی کیونکہ متعلقہ جہاز نے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔

دوسری جانب خلیجی ممالک نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خلیجی ریاستیں مسلسل جنگ بندی، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے پر زور دے رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کیلئے نہایت اہم گزرگاہ ہے جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں