ہانگ کانگ کی دو اہم ٹیکنالوجی نمائشیں ’’انوایکس‘‘ اور ’’ہانگ کانگ الیکٹرانکس فیئر (اسپرنگ ایڈیشن)‘‘ پیر کے روز شروع ہو گئیں۔ ان نمائشوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجیز اور جدید ترین الیکٹرانک مصنوعات کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔
یہ دونوں نمائشیں چار روز تک جاری رہیں گی جن میں 100 سے زائد پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ 27 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 2800 نمائش کنندگان ان نمائشوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
رواں برس ’انوایکس‘ کا مرکزی موضوع "اختراع، خودکاری اور بہتری” ہے۔ اس نمائش میں پانچ اہم شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے جن میں اے آئی پلس، روبوٹکس اور کم بلندی والی معیشت شامل ہیں۔
عالمی سطح پر اپنی نوعیت کی ایک بڑی تجارتی نمائش کے طور پر ’’الیکٹرانکس فیئر ‘‘ میں 15 ممالک اور خطوں سے نمائش کنندگان شریک ہیں۔ آسٹریلیا، فرانس، مکاؤ اور تھائی لینڈ پہلی بار اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس نمائش میں اسمارٹ گھریلو حل، ہیلتھ کی جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز اور پالتو جانوروں کی اسمارٹ مصنوعات سمیت جدید ٹیکنالوجیز اور الیکٹرانک مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ ان میں تقریباً 60 مصنوعات ایسی ہیں جو اس میلے میں پہلی بار عالمی سطح پر متعارف کرائی جائیں گی۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ میں دو بڑی ٹیکنالوجی نمائشوں کا آغاز ہو گیا
’’انوایکس‘‘ اور ’’الیکٹرانکس فیئر ‘‘پیر کے روز شروع ہوئیں
نمائشوں میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجیز پیش کی جا رہی ہیں
دونوں ایونٹس چار روز تک جاری رہیں گے
100 سے زائد پروگرام دونوں نمائشوں کا حصہ بنائے گئے
27 ممالک اور خطوں سے 2800 نمائش کنندگان شریک ہیں
’’انوایکس‘‘ میں اے آئی، روبوٹکس اور کم بلندی کی معیشت پر خاص توجہ
’’الیکٹرانکس فیئر‘‘ میں اسمارٹ گھریلو حل اور جدید مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں
تقریباً 60 مصنوعات پہلی بار عالمی سطح پر متعارف کرائی جا رہی ہیں


