ہومتازہ ترینچین امریکہ پنگ پونگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ پر شنگھائی میں ٹیبل...

چین امریکہ پنگ پونگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ پر شنگھائی میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کا انعقاد

رواں برس سال چین اور امریکہ کے درمیان پنگ پونگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سال 1971 میں سفارتی تعلقات میں ہونے والی اہم پیش رفت کی یاد میں پیر کے روز شنگھائی یونیورسٹی آف اسپورٹس میں استقبالیہ تقریب اور دوستانہ میچ منعقد کئے گئے۔

اس ایونٹ میں اولگا سولٹیز بھی شریک تھیں جو سال 1971 میں چین کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی ٹیبل ٹینس ٹیم کی رکن تھیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اولگا سولٹیز، رکن، چین امریکہ پنگ پونگ سفارتکار

"یہاں واپس آ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ چین بہت زیادہ زندہ دل، جدت پسند اور خوبصورت ملک ہے۔”

یہ ایونٹ پنگ پونگ سفارتکاری کی روح کو بھی اجاگر کرتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے مختلف نسلوں کے کھلاڑیوں کا آپس میں ایک دوسرے سے رابطہ قائم ہوا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اسکاٹ برسٹین، ٹیبل ٹینس کا شوقین امریکی

"میرا تعلق نیویارک شہر سے ہے۔ میں ہفتے کے آخر اور دوپہر کے اوقات میں شوقیہ کھیلتا ہوں۔ یہ ہمیشہ سے نئی دوستیاں بنانے کا ایک طریقہ رہا ہے۔ میں نے یہ کھیل 10 برس سے زیادہ عرصہ یعنی اپنی زندگی کے زیادہ تر حصے میں کھیلا ہے۔ یہ میرے لئے ایک شاندار موقع ہے جس پر میں بہت شکر گزار ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ڈیل سویریس، سابق کھلاڑی، امریکی قومی ٹیبل ٹینس ٹیم

"ایسا ایونٹ اس روایت کو آگے بڑھانے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ ایسی یادیں ہوں گی جنہیں لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین اور امریکہ کے درمیان پنگ پونگ سفارتکاری کے55 سال مکمل

شنگھائی میں خصوصی ٹیبل ٹینس ایونٹ منعقد کیا گیا

یہ تقریب سال 1971 کی تاریخی پیش رفت کی یاد میں منعقد ہوئی

شنگھائی یونیورسٹی آف اسپورٹس میں استقبالیہ اور دوستانہ میچ ہوئے

اولگا سولٹیز سمیت امریکی ٹیم کے ارکان بھی ایونٹ میں شریک ہوئے

ایونٹ نے پنگ پونگ سفارتکاری کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا

مختلف نسلوں کے کھلاڑی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے

ٹیبل ٹینس کو دوستی اور روابط بڑھانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا

شرکاء نے اسے ایک منفرد اور یادگار تجربہ قرار دیا

ایسے ایونٹس سے مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں