ژینگ ژو (شِنہوا) چین نے ایک بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ وائی-20بی جمہوریہ کوریا کی طرف روانہ کیا تاکہ 1950 سے 1953 کے دوران امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی فوجیوں کی باقیات کی 13ویں کھیپ کو واپس لایا جا سکے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی فضائیہ نے اس مقصد کے لئے وائی -20بی طیارہ استعمال کیا ہے۔
چین نے اس محاذ جنگ پر عوامی جمہوریہ کوریا کی مدد کے لئے 29 لاکھ چینی عوامی رضاکار (سی پی وی) فوجی بھیجے تھے جن میں سے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔
فضائیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جب وائی-20 بی چینی فضائی حدود میں دوبارہ داخل ہوگا تو اس کو حصار میں لینے کے لئے 4 جے-20 جنگی طیارے بھیجے جائیں گے۔


