بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بحری جہاز کو امریکہ کی جانب سے روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بیان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے والے ایک ایرانی مال بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پیر کے روز ایک معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اس وقت انتہائی "حساس اور پیچیدہ” ہے۔
چین نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ فریقین ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔ تنازعات کو بڑھانے اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں گے اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کی آمد و رفت کی بحالی کے لئے ضروری حالات فراہم کریں گے۔


