ہومپاکستانلاہور، ٹریفک سگنلز کنٹرول کر کے بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار

لاہور، ٹریفک سگنلز کنٹرول کر کے بھیک مانگنے والے 4 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے چھیڑ چھاڑ کر کے ٹریفک سگنلز بند کر کے بھیک مانگنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت علی رضا، گل، دلاور اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان محمد علی چوک ٹائون شپ میں ٹریفک سگنل بند کرکے ٹریفک روکتے اور پھول بیچنے کے بہانے شہریوں سے رقم کا تقاضا کرتے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں