ہومانٹرٹینمنٹاللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے، اداکار عاصم...

اللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے، اداکار عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

29 سالہ گلوکار نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ اللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے، اللہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کیساتھ کھڑے ہوں۔

عاصم اظہر نے اپنے پیغام کا اختتام الٰہی آمین کے الفاظ کیساتھ کیا ہے۔

عاصم اظہر کا یہ امن و امید کا پیغام اس دقت سامنے آیا ہے جہاں ایک طرف ملک میں افغان سرحد کے قریب صورتحال کشیدہ ہے تو دوسری جانب پڑوسی ملک ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کئے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں