ہومانٹرنیشنلخامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے ٹریفک کیمروں کو ہیک...

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا، غیر ملکی میڈیا

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک انکی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔

میڈیا کے مطابق پاستور سٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپائونڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی، جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہوں اور آنے جانے کے راستوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاء سے متعلق پیشگی معلومات حاصل تھیں، حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

ان دعووں پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں