ہومانٹرنیشنلاپریل میں 2 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان، ایران سے وطن...

اپریل میں 2 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان، ایران سے وطن واپس آئے،یو این ایچ سی آر

کابل (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے بتا یا ہے کہ اپریل میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے اپنے وطن واپس آئے۔

یو این ایچ سی آر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں جنہیں تعلیم، ملازمتوں اور نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیوں کے باعث ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔

 یو این ایچ سی آر  کا کہنا ہے کہ کوئی بھی واپسی رضاکارانہ، محفوظ اور باعزت ہونی چاہیے۔

تقریباً 70 لاکھ افغان مہاجرین میں سے بیشتر  کے پاس دستاویزات نہیں ہیں اور اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جن میں سے زیادہ تر ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

پاکستانی حکومت نے 2025 میں 30 لاکھ افغانوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ ایرانی حکام نے اندراج نہ کروانے والے غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی قیام ختم کریں اور اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔

افغانستان میں  بڑے پیمانے پرغربت اور بے روزگاری اپنے شہریوں کو بیرون ملک، خاص طور پر ایران اور پاکستان میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کےلئے اس جنگ زدہ ملک کو چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں