اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے کی کوششیں مضبوط بنا رہے ہیں،گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم ،غیر قانونی شکار ،رہائشگاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔
جنگلی حیات کے عالمی دن پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کے طور پر منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ذمہ داری پر غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے،گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے، یہ پروگرام غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔