نیو یارک: اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری بحالی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ سے بچنے کے لیے ہرممکن اور ضروری کوششیں کریں ۔
قبل ازیں گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار ٹام فلیچر نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کی معطلی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔