بدھ, جنوری 15, 2025
ہومEnertainmentہانیہ عامر کی 7 منٹ میں میک اپ کرنے کی ویڈیو نے...

ہانیہ عامر کی 7 منٹ میں میک اپ کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پروائرل

 لاہور: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی 7 منٹ میں میک اپ کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر نیو یارک میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ کیلئے تیار ہو نے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے آغاز میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ میں میٹ اینڈ گریٹ کیلئے تیار ہو رہی ہوں اور میک اپ کرنے کیلئے میرے پاس صرف سات منٹس ہیں کیونکہ پہلے ٹائمنگ 7  تھی لیکن پھر مجھے بتایا گیا کہ سات نہیں آٹھ بجے کی ٹائمنگ ہے تو میں نے سوچا ابھی تو بہت ٹائم ہے اس لیے سیلون میں اپنے نیلز کروانے چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ نیلز کرواکر گھر واپس آرہی تھی تو بھوک لگی اس لیے ایک فوڈ ٹرک کے پاس رکی اور کہا کہ بھائی کچھ کھانے کو دے دیں تو انہوں نے مجھے کچھ شورما ٹائپ چیز بناکر دے دی۔ہانیہ نے مزید بتایا کہ جب گھر آئی اور وہ کھایا تو سمجھ آیا کہ زیادہ اسپائیسی پر جی نہیں کہنا چاہئے تھا۔

ہانیہ عامر نے اپنا میک اپ کرنے کے بعد تیز نیلے جوڑے میں اپنی مکمل لک دکھائی اور پھر اپنی ہی خوبصورتی پر نازاں ہوتے ہوئے ویڈیو ختم کردی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں