بدھ, فروری 5, 2025
ہومUncategorizedچین اور بھارت کے درمیان سرحدی معاملے کے بارے میں 6 نکات...

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی معاملے کے بارے میں 6 نکات پر اتفاق رائے ہو گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین اور بھارت کے خصوصی نمائندےسرحدی معاملے پر بیجنگ میں 23ویں اجلاس کے دوران 6نکاتی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ 5سال میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا۔

اتفاق رائے کے مطابق دونوں فریقین نے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے  کے لئےاقدامات جاری رکھنے اور 2005 میں طے شدہ سیاسی رہنما اصولوں کے تحت سرحدی معاملے کا ایسا حل تلاش کرنے پر اتفاق کیا جو دونوں کے لیے منصفانہ، معقول اور قابل قبول ہو۔

انہوں نے سرحدی علاقے کے انتظام کے قوانین کو مزید بہتر بنانے اور اعتماد سازی کے اقدامات کی تعمیر کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ سرحد پار تبادلوں اور تعاون کو جاری رکھتے ہوئے  بھارتی زائرین کے لئے چین کے شی زانگ کےدورے دوبارہ شروع کرنے کو فروغ دیا جا سکے، اور خصوصی نمائندگان کے اجلاس کے میکانزم کی تعمیر کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

اتفاق رائے کے مطابق خصوصی نمائندوں کے اجلاس کا ایک نیا دور آئندہ سال بھارت میں منعقد ہوگا۔

چین کے خصوصی نمائندے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما ؤں کی اکتوبر میں روس کے قازان میں ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا،اس نے چین-بھارت تعلقات کی بحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم لمحے پر راستہ اور سمت متعین  کی۔

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں  کو تجربے کا خلاصہ کرنے، مستقبل پر نظر ڈالنے اور باہمی تعاون کے حصول کے ساتھ سرحدی مسئلے کو دوطرفہ تعلقات میں مناسب مقام پر رکھنا چاہیے ،سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور چین-بھارت تعلقات کو جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کو فروغ دینا چاہیے۔

بھارت کے خصوصی نمائندے اور قومی سلامتی کے مشیر شری اجیت دوول نے کہا کہ بھارت اور چین کے مشترکہ مفادات اور یکساں خیالات ہیں اور ان کے لیے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی ضروری ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!