بدھ, جنوری 15, 2025
ہومUncategorizedچین میں پہلے 11 ماہ کے دوران بجلی کے استعمال میں 7.1...

چین میں پہلے 11 ماہ کے دوران بجلی کے استعمال میں 7.1 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اقتصادی سرگرمی کا ایک اہم اشاریہ بجلی کی کھپت سال کے پہلے 11 ماہ  دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.1 فیصد بڑھ گئی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ  کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک کی بنیادی صنعتوں کی بجلی کی کھپت میں  گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ثانوی اور تیسرے درجے کے شعبوں کی کھپت بالترتیب 5.3 فیصد اور 10.4 فیصد بڑھی۔

انتظامیہ  نے کہا ہے  کہ رہائشی بجلی کی کھپت میں اس مدت کے دوران 11.6 فیصد کی مضبوط ترقی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف نومبر میں بجلی کی کھپت میں ایک  سال قبل کے مقابلے میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں