پاکستان کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد : پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری دعائیں شہدا کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کیساتھ ہیں ۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان قابل احترام رہنماء تھے، ان کی پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو تقویت دینے کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے گزشتہ ماہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایران کیساتھ دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts