سی پیک کی بدولت پاک چین معاشی و ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے باعث پاک چین معاشی و ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط کے مزید استحکام کیلئے پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی زبان ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جہاں چین نے اپنی معاشی ترقی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے وہیں چینی ثقافت اور چینی زبان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث پاک چین معاشی و ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts