چین نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار کرلی

بیجنگ: چین کی سی آر450بلٹ ٹرین جو ملک کا حال ہی میں نیا تیار ہونے والا ہائی سپیڈ ٹرین ماڈل ہے، 4 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے کہاہے کہ بلٹ ٹرین کا ایک نمو نہ رواں سال کے آخر تک تیاری کے تمام مراحل طے کرلے گا جبکہ سی آر450 اختراعی منصوبے پرپیش رفت زوروشور سے جاری ہے۔
نیا ماڈل تیز رفتار سی آر400ٹرینوں کی نسبت نمایاں طور پر تیزترین ہو گا جو اس وقت چلائی جارہی ہیں اورانکی رفتار350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
چائنہ ریلوے کے مطابق، سی آر400 کے مقابلے میں سی آر450 ٹرین 12 فیصد ہلکی اور 20 فیصد کم توانائی خرچ کریگی جبکہ ا سکی بریک لگانے کارکردگی 20فیصد بہتر ہے۔
گروپ کا کہنا ہے کہ سی آر450اختراعی منصوبے کے بنیادی ڈھانچے میں تیز رفتار ریلویز، پُل اور سرنگوں کی تعمیر سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔
چین نے آسان اور آرام دہ سفر کے لیے بڑھتی ہوئی عوامی طلب کو پورا کرنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک قائم کررکھا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.