دھونی بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے، مداح کو پاکستان جانے کا مشورہ


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دالدادہ نکلے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انھیں اپنے ایک مداح کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اچھے کھانوں کیلئے ایک بار پاکستان ضرور جائیں۔ دھونی اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کے ایک حصے کے طور پر ملک کا دورہ کر چکے ہیں اور مقامی کھانوں کی بہت تعریف کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کھانے کے لیے ایک بار پاکستان جانا چاہیے۔ تاہم، دوسرے شخص کو یقین نہیں آیا اور اس کے جواب نے دھونی کو تذبذب کا شکار کر دیا۔ مداح نے جواب دیا، “اگر آپ اچھے کھانے کا مشورہ دیں تو بھی میں وہاں نہیں جا رہا ہوں۔ مجھے کھانا پسند ہے، لیکن میں وہاں نہیں جاؤں گا۔”

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.