ایشین گیمز ، پاکستان ہاکی ٹیم کی سنگاپور کو 0-11 سے شکست

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو صفر کے مقابلے میں گیارہ گولز سے مات دے دی۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز خان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔
چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔
گرین شرٹس پہلے کوارٹر میں صرف ایک گول کرسکی تھی لیکن بقیہ تین کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔
پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے ہیٹ ٹرکس کیں، پاکستان کے بقیہ گول عبدالوحید رانا، افراز، عبدالرحمٰن، عماد اور صفیان خان نے کیے۔

Author