دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج

لاہور : دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ لاہور میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلافِ اسلام ہے،آئین کے مطابق کوئی قانون اسلامی اصولوں کیخلاف نہیں بن سکتا اور خلافِ اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ کے مطابق 35سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلافِ اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts