پشاور : مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹیکس اور ریلیف بارے فیصلے نہ کرسکنا مینڈیٹ کی توہین ہے، صوبائی بجٹ میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ توجہ دی ہے، کرغزستان میں پھنسے طلباء سے رابطے میں ہیں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر خیبر پختونخوا حکوم نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مالی خود مختاری کہاں ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اور ریلیف کے بارے میں فیصلے نہیں کرسکتی تو یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت تاریخ بنانے جارہی ہے، 24مئی کو بجٹ پیش کریں گے، نئے سال کا بجٹ ذمہ داری کیساتھ تیار کیا گیا ہے جس میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے طلباء خیبرپختونخوا حکومت سے رابطے کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لائے۔انہوں نے کہا کہ کہ بیوروکریسی اب خصوصی فلائٹ آپریشن ختم کرنا چاہ رہی ہے، جب تک ضرورت ہے خیبرپختونخوا حکومت کی فلائٹس کو جاری رکھا جائے۔
Load/Hide Comments