اسلام آباد، فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھنے کے نتیجے میں دو مظاہرین جاں بحق

اسلام آباد : اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں جاری دھرنے پر گاڑی چڑھنے کے نتیجے میں دو مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا جاری تھا کہ رات دو بجے نامعلوم شخص نے پولیس کی موجودگی میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین کارکن زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دو حالت تشویشناک ہونے کے باعث دم توڑ گئے ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت تھانہ کوہسار منتقل کردیا ہے۔ اس حوالے سے رہنماء جماعت اسلامی مشتاق احمد نے کہا کہ اس خون ناحق کی ذمہ وفاقی پولیس ہے، 8روز سے جاری پرامن دھرنے پر سوچی سمجھی سازش کے تحت حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موقع پر موجود پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر کارروائی کی جائے اور حملے کی ایف آئی آر کاٹ کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی دھرنا نہیں ہے، دھرنے کا مقصد حکومت کو جگانا اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا ہے۔بعد ازاں ایک جاں بحق کارکن رومان کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts