لاہور : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے، ڈیل کرنا اب کسی کیلئے بھی ممکن نہیں رہا،عمران خان نے ڈیل کی تو شہباز شریف بن جائیں گے، وزیراعظم کو خطرہ انہیں لے کر آنیوالوں سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی کیلئے بھی ممکن نہیں رہا،بانی پی ٹی آئی کیلئے بھی اسٹبلشمنٹ کیساتھ ڈیل کرنا ممکن نہیں، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو ان کو نقصان ہوگا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیل نہیں بلکہ گفتگو کرنی چاہئے ، ڈیل ہم آئین پاکستان سے کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، رابطے ہرجماعت سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آئین موجود ہے، کسی نئے چارٹرڈ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چیلنج آچکا ہے، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست ہو رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اب اپنے گھر سے نہیں بلکہ باہر اور ان لوگوں سے خطرہ ہے جو انہیں لے کر آئے ہیں۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days