زمبابوے کے ہرارے میں لوگ جی ڈبلیو ایم الیکٹرک گاڑی دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کی حکومت بجلی کی فراہمی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے توانائی کے شعبے میں مزید چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں منعقدہ زمبابوے۔چین کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی و برقی ترقی ایڈگرمویو نے کہا کہ جنوبی افریقی ملک میں توانائی کے شعبے میں خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت مزید چینی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مویو نے فورم سے خطاب میں کہا کہ بی آر آئی انیشی ایٹو پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے والے منصوبوں میں مالی تعاون اور اس پر عملدرآمد کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے ، ہم زمبابوے کے توانائی کے شعبے کو بی آر آئی کے تحت ایک اہم شعبے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
اس ایک روزہ تقریب میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔
انہوں نے زمبابوے میں توانائی کے مستقبل کی تشکیل میں چین کی اہمیت پر زور دیا اور گزشتہ برسوں کے دوران بجلی اور توانائی کی ترقی میں غیر متزلزل معاونت اور تعاون پر ایشیائی ملک کی تعریف کی۔