چین کا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرانے پر زور

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے مز ید پھیلاؤ کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کے روز جزیرہ نما کوریا سے آنےوالی ان اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے سرحدی ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کے ایک حصے کو نقصان پہنچادیا ہے۔
ماؤ نے بتایا کہ جزیرہ نما کوریا کے ایک قریبی ہمسایہ کے طور پر چین جزیرہ نما میں صورت حال اور عوامی جمہو ریہ کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعقات میں پیشرفت کی گہری نگرانی کر رہا ہے۔
ماؤ نے زور دیا کہ کشیدگی میں اضافہ مختلف فریقوں کے مشترکہ مفاد میں نہیں اور کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنا اولین فوری ترجیح ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے جزیرہ نما میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور جزیرہ نما کے مسائل کے ایک سیاسی حل کے بارے میں اس کامئو قف غیر متزلزل ہے۔
ماؤ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین اس مقصد کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں