چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی کے سنکیانگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگز یبیشن سینٹر میں چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ سربراہ اجلاس کے مرکزی مقام کا منظر-(شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) چین کا شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین مقام اور کھلے پن کےطور پر بیرونی دنیا کا مز ید خیر مقدم کر تا رہے گا۔
علاقائی حکومت کے چیئرمین ایرکن تونیاز نے جاری چھٹے عالمی ذرائع ابلاغ سربراہ اجلاس کے موقع پر سنکیانگ کی اہم ترقیاتی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ کی مجموعی مقامی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 4.5 فیصد اضافے سے 921 ارب 14 کروڑ یوآن (تقریباً 130 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے۔
جنوری سے اگست تک اس کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقررہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔
ایرکن تونیاز نے نشاندہی کی کہ سنکیانگ نے 2023 میں بھرپور اقتصادی ترقی کی اور اس کی مجموعی مقامی پیداوار 8.6 فیصد اضافے سے 19.1 کھرب یو آن ہو گئی۔
شاندار قدرتی مناظر اور متنوع نسلی ثقافتوں کے لیے مشہور اس علاقہ میں حا لیہ سالوں کے دوران سیا حت عروج پر رہی ہے۔
ایرکن تونیاز نے بتا یا کہ جنوری سےستمبر 2024 تک 24 کروڑ 50 لاکھ سیا حوں نے اندرون ملک و بیرون ممالک سے سنکیا نگ کی سیاحت کی۔ 2024 کی پہلی تین سہ ماہی اور 2023 میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدن بالترتیب 287 ارب 58 کروڑ یوآن اور 296 ارب 72 کروڑ یوآن رہی۔