چین مشترکہ ترقی کے لئے مصر کا مخلص دوست اور قریبی شراکت دار رہے گا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے مصر کے ہم منصب عبدالفتاح السیسی روسی شہر قازان میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

قازان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین مشترکہ ترقی کے لئے مصر کا قریبی شراکت دار اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے والا مخلص دوست بننے کا خواہاں ہے۔

برکس کے 16 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران انہوں نے پہلی بار ایک مکمل رکن کی حیثیت سے برکس سربراہ اجلاس میں مصر کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ سال چین اور مصر کے درمیان شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کے 10 سال مکمل ہونے کا سال ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مصر کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنی چاہئے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم، عملی تعاون کو مضبوط اور اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر کرنی چاہئے۔ عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ نئے دور میں آگے لے جانا چاہئے۔

اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مصر کے صدر نے کہا کہ 10 سال قبل مصر اور چین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج حاصل کئے ہیں۔

صدر عبدالفتاح السیسی نے چین کو مصر اور افریقی ممالک کا مخلص ترین دوست قرار دیتے ہوئے مصر کی گراں قدر مدد پر چین کا شکر یہ ادا کیا۔

عبدالفتاح السیسی نے مزید کہا کہ مصر ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے لئے تائیوان کے سوال کی انتہائی اہمیت کو پوری طرح سمجھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شی نے کہا کہ چین کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ 2 ریاستی حل پر عملدرآمد کے ذریعے ہی مسئلہ فلسطین کا جامع، منصفانہ اور دیرپا حل نکالاجا سکتا ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں