چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون سےملائیشیا کے کاروباروں کو فروغ حاصل ہوگا،بزنس گروپس


ملائیشیا ، کوالالمپور میں چائنہ جیانگسو خدمات تجارت نمائش 2024 کے دوران ایک نمائش کنندہ مہمانوں کو سو شیو (سوژو کڑھائی) کے فن پارے د کھا رہی ہے۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کےبزنس گروپس نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون سے ملائیشیا کےکاروباری اداروں کو منڈی تک رسائی،مالی تعاون،علم اور ٹیکنالوجی کے حصول میں مدد ملے گی اور ملائیشیا کے کاروباروں کو فروغ حاصل ہوگا۔
مقامی میڈیا فری ملائیشیا ٹو ڈے نے جمعرات کے روز بتا یا کہ ایس ایم ای ایسوسی ایشن آف ساؤتھ جوہور کے بانی صدر تیہ کی سِن نے کہا کہ ملائیشیا کے چھوٹے اور درمیانی درجے کی کاروباری کمپنیاں (ایس ایم ایز) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے دنیا کی دوسری بڑی منڈی تک رسائی اور دیگر فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں سے شراکت داری ایس ایم ایز کو نہ صرف خدمات کی فراہمی بلکہ بڑی مقدار میں مصنوعات کی فروخت کے لئے ایک بڑے کاروباری ماحول تک رسائی دےگی۔
انہوں نے زور د یتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کےکاروباروں کے لئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی خاطر جلدی شراکت دار تلاش کرنا اہم ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts