افغانستان میں پولیس نے 900کلو گرام منشیات بر آمد کر لی


افغانستان کے صوبہ جوز جان میں منشیات کو جلا یا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

زرنج،افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز میں پولیس نے 900 کلو گرام غیر قانونی منشیات برآمد کر لی ہیں۔ ان میں 48 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان گل محمد قدرت نے جمعرات کے روز بتایا کہ زیر حراست افراد ممنوعہ اشیاء کو صوبہ نمروز سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ضلع چار بورجک میں پولیس نے ان کی نشاندہی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں چند روز قبل غیر قانونی منشیات کے خلاف مہم میں پولیس نے 6 ٹن منشیات کو نذر آتش کر دیا تھا۔ ان میں 1.5 کلو گرام ہیروئن،537 کلو گرام افیون اور بڑی مقدار میں ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء شامل تھیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts