ہومUncategorizedاسرائیل میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 13 افراد متاثر اور 2 ہلاک

اسرائیل میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 13 افراد متاثر اور 2 ہلاک

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل میں ایک پراسرار بیماری کے باعث رواں سال 13 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ وزارت صحت نے ویسٹ نائل وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، متاثرہ افراد میں ویسٹ نائل بخار کی تشخیص ہوئی ہے جو عام طور پر مچھروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ وزارت ماحولیاتی تحفظ نے بتایا ہے کہ یہ مچھر مناشے ریجنل کونسل، رامات ہاشارون اور ایلات میں پکڑے گئے ہیں۔

ماہرین کے بقول ویسٹ نائل وائرس بنیادی طور پر متاثرہ مچھروں کے ذریعے انسانوں تک پہنچتا ہے جو وائرس سے متاثرہ پرندوں کا خون چوستے ہیں۔ بعض مریضوں میں یہ وائرس اعصابی نظام کو متاثر کرکے دماغی سوزش یا گردن توڑ بخار کا سبب بن سکتا ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے شعبہ صحت عامہ کی سربراہ پروفیسر سیگل سیڈزکی نے کہا ہے کہ یہ بیماری زیادہ تر کیسز میں ہلکی نوعیت کی ہوتی ہے اور متاثرہ شخص میں کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں۔ تاہم، 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگانے کے لیے وبائیاتی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے حکام کی جانب سے متاثرہ مچھروں کی نگرانی اور کنٹرول کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق 2024 میں بھی اس بیماری کا نمایاں پھیلاؤ ہوا تھا، جب سیکڑوں انسانی کیسز رپورٹ ہوئے اور درجنوں اموات واقع ہوئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں