ہومUncategorizedایران جلد برکس بینک کا رکن بن جائے گا، عبدالناصر ہمتی

ایران جلد برکس بینک کا رکن بن جائے گا، عبدالناصر ہمتی

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کے لیے برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک میں شمولیت کا عمل تیز کردیا ہے۔ ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ برکس رکن ممالک کے درمیان تعاون کا اہم نتیجہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کا قیام ہے اور ایران جلد اس بینک کا رکن بن جائے گا۔

گورنر عبدالناصر ہمتی نے مزید کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت قومی کرنسیوں میں کی جاسکتی ہے، جس سے ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوگی۔ ایران برکس کے دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور سہ فریقی مالیاتی تعاون کے امکانات پر بھی کام کررہا ہے۔

یہ بیانات بھارت میں برکس کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں دیے گئے، جہاں ایران کے لیے امریکی مالیاتی نظام اور ڈالر پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نیو ڈیولپمنٹ بینک، جسے برکس بینک بھی کہا جاتا ہے، 2015 میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

ایران کی برکس بینک میں شمولیت سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اضافی مالیاتی پلیٹ فارم دستیاب ہوسکتا ہے اور قومی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو عالمی بینکاری میں مشکلات کا سامنا ہے، اور یہ شمولیت ان مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں