لندن (لارڈ میڈیا): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد برینٹ تیل کی قیمت 87.69 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.30 ڈالر کم ہو کر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔


