ہومUncategorizedترک صدر دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید

ترک صدر دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کیلئے پر امید

انقرہ (لارڈ میڈیا) ترک صدر رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی ہے کہ حال ہی میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین طے پانے والے دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے۔ اردگان نے اخبار الشرق الاوسط کو بتایا کہ اس معاہدے کے لئے ہمارا ویژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے اور شاید ایک دن خطے کے تمام ممالک اس کے دائرۂ کار میں شامل ہو جائیں۔

ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ انقرہ کو توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کو بتایا کہ مصر کی شمولیت میں صرف چند تکنیکی امور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مصر نے اس معاہدے یا حقان فیدان کے بیان پر تاحال کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حقان فیدان جلد قاہرہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور ان کی اس دورے کے دوران مصر کے حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں