ہومتازہ ترینخطرے کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا، ٹرمپ...

خطرے کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا، ٹرمپ کی تصدیق

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سکیورٹی کے خطرے کے باعث خفیہ طور پر ایئر فورس ون چھوڑ کر دوسرے طیارے کے ذریعے ترکیہ سے سفر کیا تھا۔

اوہائیو کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں خفیہ ادارے اور فوج کی ہدایات پر عمل کرتا ہوں۔ وہ چاہتے تھے کہ میں دوسری پرواز اور دوسرے طیارے سے جاؤں۔ مجھے وہی کرنا ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہاں کوئی خطرہ موجود تھا۔ میں نے اس بارے میں زیادہ پوچھ گچھ نہیں کی۔ مجھے بہت سی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیہ میں موجود تھے۔ روانگی کے وقت کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہونے کے بعد وہ ایئرپورٹ کے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے طیارے سے خفیہ طور پر باہر نکلے اور قریب کھڑے امریکی فضائیہ کے ایک چھوٹے طیارے میں منتقل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر فورس ون بعد میں ٹرمپ کے بغیر ہی ترکیہ سے روانہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود اعلیٰ حکام، عملہ اور صحافی اس بات سے لاعلم تھے کہ ٹرمپ اب طیارے میں موجود نہیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں