اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کا برملا اعتراف کیا جا رہا ہے۔
عالمی جریدہ ‘ساؤتھ ایشین وائسز’ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان نے قطر کے ساتھ مل کر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں کی بدولت دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد ملی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی قیادت کی ہے۔ پاکستان اور قطر نے جولائی میں ایران اور امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لئے مشترکہ تجارتی پیشکش کی تھی۔
مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کے ساتھ بہترین تعلقات کی وجہ سے قابل اعتماد ثالث بن چکا ہے۔ حالیہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ نے پاکستان کے اسٹریٹجک کردار کو مزید ابھار دیا ہے۔
پاکستان نے ماضی میں بھی امریکا اور چین میں سفارتی روابط اور ایران عراق جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکا ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف نے ملک کے وقار کو مزید بلند کر دیا ہے۔


